ایک نیوز: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر مبینا ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں کیسوں کا سامنا کریں گے، ہتھکڑیاں زیور سمجھتے ہیں قوم کی جنگ لڑ رہی ہیں۔اندھیری رات کے بعد اجالا ہوتا ہے اندھیری رات ختم ہونے والی ہے۔چیئرمین عمران قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، چیئرمین محب وطن ہیں 6ستمبر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ فوج بھی ہماری ہے ادارے بھی ہمارے ہیں۔چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے دن شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے۔پورے سندھ میں پانچ ستمبر کی رات شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کریں گے،6ستمبر کو سندھ بھر میں شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے۔