کراچی پاکستان کو چلاتا ہے لیکن یہاں سے کوڑا نہیں اٹھتا، طلال چوہدری

Sep 05, 2023 | 12:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے لیکن یہاں سے کوڑا نہیں اٹھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلا ل چوہدری نے کہا  کہ ہم مسلم لیگ ن سندھ اور ایم ایس ایف کی دعوت پر آئے ہیں،مریم نوازجب سے چیف آرگنائیزربنی ہیں تب سے یوتھ اسٹوڈنٹس خواتین منارٹی ونگزکوفعال کررہے ہیں۔یہ  آنے والے انتخابات کی تیاری کا آغازہے،اب سینئرلیڈرشپ بھی سندھ کادوراکریگی۔

طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت  پورےسندھ  کےالیکشن میں حصہ لیں گے۔ ووٹ دینے والے کام اورکارکردگی کوتول کردیکھیں،لوگوں کے نعرے اورشکلیں نہ دیکھیں۔ہم گالی اورگولی کی بنیاد پرالیکشن نہیں لڑیں گے۔70 سال سے سندھ پرکئی لوگوں نے حکمرانی کئی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 2013سے کراچی تبدیل ہوناشروع ہوا، پہلا موٹروے اورگرین لائن نوازشریف نے دیا ہے۔اس سے پہلے بوری بند لاشیں تھی،ہڑتال تھی۔ وزیراعلی اورگورنرزوہی تھے،تبدیل وزیراعظم ہوا تھا،ہم نے شہرسے لیاکچھ نہیں دیاہے۔ہمیں اس پرفخرہے یہ شہرپورے پاکستان کوکماکردیتاہےلیکن یہاں سے کوڑابھی نہیں اٹھتا،آئیں لاہورچل کردیکھیں،لاہورکے پاس کم کراچی کے پاس زیادہ وسائل ہیں،کم وسائل میں ہم نے زیادہ کام کیا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ کراچی کوایک شہبازشریف چاہیئے،ہم سندھ والوں کوگزارش کرنے آئے ہیں ووٹ انصاف کے ساتھ دیں۔کل دنیاکراچی جیسابنناچاہتی تھی اب سب لاہورجیسابنناچاہتے ہیں،دانش اسکول مثالی اسکول ہیں۔ایک نالائق ترین بزدارمسلط کیاگیا،وہ ہمارے کام کوآگے نہ بڑھاسکاپھربھی پنجاب سب سے آگے ہیں۔جس طرح ہم نے پنجاب میں سب دیاسی جماعتوں کوویلکم کیاہے ہمیں بھی کیاجائے،پنجاب میں ہماری تیاری اسمبلی تحلیل سے پہلے کردی ہے۔ہمیں کسی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں،ہمارامقابلہ کارکردگی میں کریں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جس نے اس شہرصوبے پردس دس پندرہ سال حکومت کی ہے ہم سے موازنہ کریں،ہمارے ہسپتال تعلیمی ادارے دیکھ لیں،ہم قومی پارٹی بن کرسامنے آتے ہیں۔شہبازشریف نے ن لیگ کانہیں پاکستان کاوزیراعظم بنکردکھایاچھوٹے صوبوں کواہمیت دی ہے۔

طلا چوہدری نے کہا کہ ہمارے مخالف نومئی واقعات کامقابلہ کررہاہے،امت مسلمہ کے لیڈرکی فنڈنگ رننگ کمنٹری اسرائیل اوربھارت سے ہوتی ہے۔ہمارے اوراتنے پرچے انکوائریاں تھی کہ پتہ نہیں تھا
جس نے سائفرکولہرایااس کوقومی مفاد کی ضرب معاف ہے۔اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں اس کوانڈیااسرائیل کی فنڈنگ بھی جائزہے۔جن سے کورکمانڈرہاوس کاحساب نہیں لیاجاسکتاتومیرے گھرکاکون دے گا۔ہماری لیڈرشپ کے پاس کرداربھی ہے توکارکردگی بھی ہے۔

مزیدخبریں