حضرت داتا گنج بخشؒ  کے980ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کاآغاز

حضرت داتا گنج بخشؒ  کے980ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کاآغاز
کیپشن: Beginning of the 3-day celebrations of the 980th Urs of Hazrat Data Ganj Bakhsh

ایک نیوز: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پرچادر پوشی کر کے980ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ محسن نقوی، اسحاق ڈار اور شرکاء نے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے دودھ کی سبیل کا باقاعدہ آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سینیٹر اسحاق ڈار نے آج حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویریؒ کے مزار پرچادر پوشی کر کے980ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ قاری صداقت علی شاہ نے تلاوت قرآن پاک اور عمر چشتی اور ہمنو ا نے ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور شرکاء نے  حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دودھ کی سبیل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے بارے میں ڈاکٹر طاہر رضا کی کتب کی رونمائی بھی کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 3روزہ عرس کے دوران عقیدت مندوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔ لنگر خانے میں عقیدت مندوں کو منظم طریقے سے کھانا پیش کرنے کا اہتمام کیاگیاہے۔ دودھ کی سبیل میں عقیدت مندوں کے لئے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے ہمارے مہمان ہیں ان کا بھرپو رخیال رکھیں گے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔