ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ ،انٹربینک میں ڈالر مہنگا ،اوپن مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1روپے 46پیسے مہنگا 305.64 روپے سے بڑھ کر 307.10 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر5روپے سستا ہو کر 323پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 215 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 296 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 103 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,950 جبکہ کم ترین سطح 45,416 رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 305 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔