ایک نیوز: دیگر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں چینی کی بوری میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی کے سبب مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 180 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ۔
دوسری جانب کراچی کے بیشتر اسٹورز پرچینی کا اسٹاک ختم ہو گیا ہے جبکہ جہاں چینی دسیتاب ہے وہاں پر صارفین کی طلب پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 146 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسٹور حکام کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں چینی کے ریٹ زیادہ ہونے پر طلب میں اضافہ ہوا ہے۔