ایک نیوز: ملک میں جاری بحران میں اضافہ کیساتھ یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی چینی کی قلت ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری چینی کے بحران میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آ رہی ہے۔کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت ڈبل سینچری کے قریب پہنچ گئی ہے، مارکیٹ میں فی کلو چینی 190 روپے ہو گئی ہے جس کے بعد یوٹیلی اسٹورزچینی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کراچی کے بیشتر اسٹورز پرچینی کا اسٹاک ختم ہو گیا ہے جبکہ جہاں چینی دسیتاب ہے وہاں پر صارفین کی طلب پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 146 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسٹور حکام کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں چینی کے ریٹ زیادہ ہونے پر طلب میں اضافہ ہوا ہے۔