ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی میں ملوث خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں غداری اور جنگ چھیڑنے کی دفعات شامل کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس پر سماعت کی۔
ملزمہ صنم جاوید، عالیہ حمزہ، عائشہ بھٹہ ،عنبرین راجہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔ روبینہ جمیل کو بھی جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ سمیت آٹھ خواتین ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تمام ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر 19 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔