یومِ دفاع کے موقع پر صحافی برادری کا قوم کے لیے خاص پیغام 

یومِ دفاع کے موقع پر صحافی برادری کا قوم کے لیے خاص پیغام 
کیپشن: A special message from the journalist community to the nation on the occasion of Defense Day

ایک نیوز: یومِ دفاع کے موقع پر صحافی برادری نے قوم کے لیے خاص پیغام جاری کیا ہے۔ صحافی برادری کا کہنا تھا کہ 6ستمبر وہ تاریخی دن تھا جس روز ہر مکتبہ فکر کے لوگ اتحاد اور یکجہتی کی علامت بن چکے تھے۔

یہ وہ سنہری دن تھا جب پوری دنیا نے حقیقی معنوں میں قومی اتحاد کا نظارہ کیا۔ تاریخ گواہ ہے 6 ستمبر کو جس طرح دینی رہنما ایک صف میں نظر آئے۔ بچے،بوڑھے اور جوان سب جذبہ حب الوطنی سے سرشار تھے اور قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح سے اپنی افواج کے پشت پر کھڑی تھی۔

یہی وہ قومی اتحاد تھا جسکی بناء پر ہماری افواج نے اپنے سے دو گنا بڑی دشمن فوج کو شکست کا مزہ چکھایا۔ آئیں آج مل کر ان شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کریں جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ 

عہد کریں کہ ہم 1965 والا اتحاد دوبارہ سے قائم کریں گے تاکہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو شکست دے سکیں۔ 

'پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد'۔