پی این یان: گجرانوالہ اور فیصل آباد میں فحش ڈانسز پر وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے آرٹس کونسل فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سربراہان اپنے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔دونوں سربراہان تھیٹرز میں فحش ڈانسز روکنے میں ناکام رہے تھے جس کی وجہ سے سربراہان کو اپنے عہدوں سے برطرف کر دیا گیاہے۔
عامر میر کا کہنا ہےکہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے۔ برطرف کیے گے سربراہان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔پنجاب بھر کی آرٹس کونسل کے سربراہان کو سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں،کہیں بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ میں فحش حرکات کرنے کے الزام میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں سٹیج اداکار اور پروڈیوسر 17 افراد کو نامز د کیا گیا ہے۔