سراج الحق کا الیکشن کمیشن ،نگران حکومت پر تحفظات کا اظہار

Sep 05, 2023 | 11:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےالیکشن کمیشن اور نگران حکومت پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سراج الحق نےایک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نگران حکومت ہے نہ سیاسی استحکام آ سکتا ہے نہ معیشی استحکام آسکتا ہے۔90 دن سے زیادہ انتخابات لیٹ ہوا تو الیکشن کمیشن اور نگران حکومت آئین کی خلاف وارزی کریں گے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایک دن کا اضافہ کرنا قوم اور ملک کیلئے مناسب نہیں ہے۔شفاف انتخابات نہ ہوئے تو پھر بھی سیاسی استحکام نہیں آئے گا،پی ڈی ایم نہیں چاہتی فوری الیکشن ہوں۔ملک اس وقت ایک دلدل میں ہے اس کو اچھی حکومت ہی نکال سکتی ہے،اگر اس طرح سب چلتا رہا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

مزیدخبریں