ایک نیوز: افغانستان کےباؤلرمجیب الرحمان لگاتار 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ ہونے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش سے اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مجیب الرحمان نے تسکین احمد کو چھکا جڑا مگر بیٹ کو لہرانے کے دوران کریز میں اتنا پیچھے چلے گئے کہ پاؤں اسٹمپس پر جالگا اور اس طرح وہ ہٹ وکٹ پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
اس سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں مجیب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے تھے، تب انھوں نے 64 رنز اسکور کیے تھے۔