ویڈیو: ایلیٹ فورس کے جوانوں کی عوام کے ہاتھوں دھلائی، موبائل وین توڑ دی 

Sep 05, 2023 | 09:29 AM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: صفدرآباد میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کی عوام کے ہاتھوں دھلائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مشتعل عوام نے پولیس موبائل وین بھی توڑ دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایلیٹ فورس کے جوانوں  نے شاہکوٹ روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا۔ مشکوک گاڑی کو دیکھ کر جب ملازمین نے روکنے کی کوشش کی تو گاڑی والوں نے اپنی گاڑی بهگا دی۔ 

ایلیٹ فورس نے بھاگنے والی گاڑی کا پیچھا کیا تو کار مالک نے گاڑی اپنے گھر داخل کر لی۔ گاڑی مالک نے اہل محلہ کے ساتھ مل کے ملازمین کی پٹائی کردی۔ 

مقامی پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ صفدرآباد کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے پیٹی بھائیوں کو عوام سے بچایا۔ 

مزیدخبریں