ایک نیوز: کراچی کیلئے بجلی مزید10 روپے32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت عوام کوبجلی کےبلوں میں ریلیف دینےکےبجائےمزیدتکلیف دینےکیلئےتیارہے،نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں2022-23 کی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں اکتوبر تا دسمبر2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وصولیاں ستمبر اور اکتوبر 2023 میں کی جائیں، اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے۔
خیال رہے کہ اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ5 روپے 40 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے۔
نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر11 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔