مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصےکا سامنا ہے،خواجہ آصف

مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصےکا سامنا ہے،خواجہ آصف
کیپشن: Due to inflation, public anger is facing, Khawaja Asif

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کاکہناہےکہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصےکا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
نجی چینل کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھلے اکتوبر میں آجائیں، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری واپس آجانا چاہیے۔
لیگی رہنما کامزیدکہناتھاکہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصےکا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
رہنمان لیگ کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔
سابق وزیرکاکہناتھاکہ کوئی شک نہیں کہ ہمارے حلقوں کی عوام میں بے چینی ہے، مریم نواز عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔