ایک نیوز:ٹی بی کے ماہر ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی بی (تپِ دق) کے مریضوں کی تعدادمیں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تپ دق ڈاکٹر عامر نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر132 افراد صرف ٹی بی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی کے عالمی صحت کے بحران نے سنگین رخ اختیار کر لیاہے، ٹی بی کے پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح میں 5ویں نمبر پر ہے۔
ان کے مطابق ٹی بی کنٹرول پروگرام کے باوجود مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔
ڈاکٹر عامر نے زور دیا کہ22 ستمبر کو ہونے والے یو این ٹی بی کنٹرول پروگرام میں وزیراعظم کو شریک ہوناچاہیے۔