ہریتھک روشن کی فٹنس تصویر کےسوشل میڈیاپرچرچے

ہریتھک روشن کی فٹنس تصویر کےسوشل میڈیاپرچرچے
کیپشن: Hrithik Roshan's fitness photo is discussed on social media

ایک نیوز:بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر نےسوشل میڈیاپر دھوم مچادی۔ 
تفصیلات کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی باڈی ٹرانسفورمیشن کی تصویر شیئر کی ہیں جسے پوری دنیا میں پھیلے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔
ہریتھک روشن نے شرٹ کے بغیر بلیک اینڈ وائٹ تصویر لگائی ہے اور ساتھ کیپشن دیا کہ وہ اس (فٹنس) کی اختتامی لائن نہیں دیکھ سکتے۔
تصویر پوسٹ ہوتے ہیں انیل کپور، صبا آزاد، پریٹی زنٹا، کرن واہی سمیت متعدد شخصیات نے اداکار کی فٹنس کمٹمنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اداکار اپنی اگلی فلم ’فائٹر‘ میں نظر آئیں گے جس میں وہ پہلی مرتبہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔