مسیسیپی :تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ شکارکےدوران مار اگیا

مسیسیپی :تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ شکارکےدوران مار اگیا
کیپشن: Mississippi: The largest crocodile in history was killed during hunting

ایک نیوز:امریکی ریاست مسیسپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ قابوکرلیا گیا ہے جسے چار افراد نے پوری رات کی تگ ودو کے بعد گرفتار کیا ۔ اس کوشش میں مگرمچھ مارا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس مگرمچھ کا وزن364 کلوگرام اور لمبائی14 فٹ تین انچ ہے جو اس سے قبل پکڑے گئے مگرمچھ سے دو انچ زیادہ بڑا ہے۔ اس کی تصدیق ریاست کی محکمہ وائلڈ لائف، فشریز اور پارکس نے کی ہے۔
ڈونلڈ ووڈز، وِل تھامس، جوئے کلارک اور ٹینر وائٹ نامی مہم جو شکاریوں نے نر مگرمچھ مارا ہے۔ یہ مگرمچھ سن فلاورنامی چھوٹے دریا سے پکڑا گیا ہے۔ اسے پکڑنے کے بعد مردہ مگر مچھ کو فورک لفٹر سےاٹھایا گیا تھا۔
ایک شکاری، ڈونلڈ ووڈز نے بتایا کہ رات کے نو بجے یہ مگرمچھ نظر آیا تھا جسے شکار کرنے کا ارادہ کیا گیا۔ سات گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد اسے مارا گیا۔ اس دوران پکڑنے کیلئے جو جال ڈالے گئے تھے وہ خونخوار مگرمچھ نے کئی مرتبہ توڑڈالے تھے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ مگرمچھوں کی مشہور شکارگاہ بھی ہے جہاں امریکہ بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ ہر سال یہاں اگست میں شکار کا دور شروع ہوتا ہے جو4 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔