دنیا کی عمر رسیدہ مرغی21 برس کی ہوگئی،ورلڈریکارڈبناڈالا

Sep 05, 2023 | 04:31 AM

ایک نیوز:امریکا کے ایک فارم میں ہنسی خوشی رہنے والی مرغی اب21 برس کی ہوگئی جس کی تصدیق، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق مشی گن میں مارسی پارکرڈارون اور ان کے شوہر ساتھ رہتے ہیں اور فارم میں کسی بھی جانورکومارا نہیں جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس فارم میں مرغیاں، کتے، بطخیں اور مور ایک ساتھ رہتے ہیں۔
مالکن کے مطابق یہ مرغی ایک داغدار انڈے سے پیدا ہوئی جسے ماں مرغی نے چھوڑ دیا تھا۔ مالکن نے اسے تالاب میں پھینکنے کی کوشش کی تاکہ کچھوے اسے کھالیں، اتنے میں انڈے سے ہلکی سی آوازآئی، اس کے بعد دوسری چہچہاہٹ سنی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ اندر زندہ ہے اور انڈے پر چٹخنے کا باریک نشان تھا۔
خاتون نے انڈہ کھولا تو اندر سے چوزہ برآمد ہوا۔ بچے کو لیمپ سے حرارت دی گئی اور ہاتھ سے دانہ پانی دیا گیا۔ چوزے کی جسامت کی وجہ سے اسے مونگ پھلی یا پینٹ کا نام دیا گیا۔ ہرسال مئی میں مرغی کی سالگرہ آتی ہے جو اب21 برس کی ہوچکی ہے۔
اس سے قبل میٹلڈا نامی مرغی کو سب سے زیادہ عمررسیدہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ میٹلڈا نامی مرغی16 برس زندہ رہی تھی۔ لیکن پینٹ نے اس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ تاہم2011 میں مفی نامی مرغی مرگئی تھی جس کی عمر23 سال152 دن تھی۔ اس کے بعد اب پینٹ دنیا کی سب سے عمررسیدہ مرغی ہے جس کی عمر سب سے زیادہ ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس خوبصورت مرغی کو ایک سند بھی عطا کردی ہے۔

مزیدخبریں