ایک نیوز:اسرائیل نےتعلقات معمول پرآنےکےبعدبحرین میں اپناسفارتخانہ کھول دیا۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل نےتعلقات معمول پرآنےکے3سال بعدبحرین میں اپناسفارتخانہ کھول دیا،اسرائیلی وزیرخارجہ نےسفارتی مشن کی سرکاری افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ براہ راست پروازوں کی تعداد،سیاحت،تجارتی حجم اورسرمایہ کاری بڑھانےپراتفاق کیاگیاہے۔
بحرینی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ سفارتخانےکاافتتاح خطےکی سلامتی اورخوشخالی کیلئےمشترکہ عزم کی نشاندہی کرتاہے۔
ذرائع کےمطابق امریکی کوششوں سےاسرائیل عرب معاہدہ2020میں ہواتھا،امریکااوراسرائیل،سعودی عرب سےتعلقات بحالی کیلئےبھی کوشاں ہیں۔
واضح رہےاس سے قبل اسرائیل،امارات،سوڈان اورمراکش سےتعلقات قائم کرچکا ہے۔