میٹرک کے غیر تسلی بخش نتائج پرسکولزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ  

 میٹرک کے غیر تسلی بخش نتائج پرسکولزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ  
کیپشن: Decision to take action against schools for unsatisfactory matriculation results

ایک نیوز:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا  نے میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش نتائج لانے والے سرکاری اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے میٹرک نتائج میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز سے جواب طلب کرلیا۔اسکولز پرنسپلز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں کے نتائج 50 فیصد سے کم ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ غیر تسلی بخش نتائج پرنسپل، نویں اور دسویں جماعت کے اساتذہ کی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

مراسلے میں اسکولز پرنسپلز کو تفصیلات 15 روز کے اندر جمع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ 17 سرکاری اسکولوں کے میٹرک امتحانات کے نتائج 50 فیصد سے بھی کم رہے ہیں، ایک سکول کا نتیجہ صفر رہا جس میں کوئی طالب علم پاس نہ ہوسکی جبکہ ایک سکول کا نتیجہ 5 فیصد سے بھی کم رہا۔