میچ کا مفت ٹکٹ مانگنے پر شاداب خان کا حسن علی کو مشورہ

میچ کا مفت ٹکٹ مانگنے پر شاداب خان کا حسن علی کو مشورہ
کیپشن: Shadab Khan's advice to Hasan Ali on asking for a free match ticket

ایک نیوز: قومی کرکٹر شاداب خان نے ایشیا کپ کے میچ کا مفت ٹکٹ مانگنے پر حسن علی کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ہم اپنا اگلا میچ لاہور میں کھیل رہے ہیں۔ آئیے دنیا کو دکھائیں کہ ہمارے مداح کتنے پرجوش ہیں۔ اپنے ساتھ جھنڈے لائیں، جذبہ لیکر آئیں، اپنی محبت لیکر آئیں۔ پاکستان زندہ باد‘‘

حسن علی نے شاداب کے اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بھائی میں بھی آنا چاہتا ہوں میچ دیکھنے، مجھے ایک ٹکٹ مل سکتا ہے؟‘‘

 شاداب خان نے حسن علی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’برائے مہربانی آپ خود بھی ٹکٹ خریدیں اور دوسروں کو بھی ٹکٹ خریدنے کی ترغیب دیں۔ ایک مثال قائم کریں‘‘۔

 حسن علی نے شاداب خان کے اس جواب پر رونے والے ایموجی کے ساتھ کہا ’’ یہ تو پھر کوئی یاری نہ ہوئی‘‘۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ میں حسن علی شامل نہیں ہیں، سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بدھ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل سمیت باقی تمام میچز کولمبو میں شیڈول ہیں۔

پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ چکا ہے تاہم گروپ میچز مکمل ہونے کے بعد حتمی طور پر یہ طے ہوگا کہ سپر فور مرحلے میں کون سی ٹیم کا مقابلہ کس کے ساتھ ہوگا۔