پاناما کا قومی فٹبال کھلاڑی گولی لگنے سے ہلاک

Sep 05, 2023 | 00:04 AM

ایک نیوز :پاناما کے قومی فٹ بال کھلاڑی گلبرٹو ہرنینڈز کو کولون شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 
تفصیلات کےمطابق مسلح افرادنے لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جو شہر کی ایک عمارت میں جمع تھے اور ان میں 26 سالہ ہرنینڈز بھی شامل تھا۔اس واقعے میں ہرنینڈز ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ Atlético Independiente کلب کا کھلاڑی گولی کا نشانہ تھا یا حملہ آور کا مقصد کچھ اور تھا۔
کولون شہر کی آبادی 40 ہزار ہے لیکن 2023 ء کے آغاز سے اب تک اس میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ بندرگاہ جو ملک کے شمال میں واقع ہے، نہر پاناما کا داخلی راستہ ہے اور اسے جنوبی امریکا سے یورپ تک کوکین کی اسمگلنگ کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ سمجھا جاتا ہے۔
دو بندوق برداروں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو شہر کے بیریو نورٹ محلے کی ایک عمارت میں لے جانے پر مجبور کیا اور وہاں جمع ہونے والے ایک گروپ پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ گلبرٹو ہرنینڈز نے گوئٹے مالا کے خلاف دوستانہ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔

کھلاڑی کے والد نے کولون کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ “تشدد کو روکیں” اور حکام سے کہا کہ “ایسے منصوبے بنائیں جو نوجوانوں کے تشدد کے رجحان کو روکیں۔” انہوں نے قاتلوں سے ہتھیار ڈالنے اور “زیادہ نقصان پہنچانا بند کرنے” کا مطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں