فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے بری خبر

 فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے بری خبر

ایک نیوز نیوز: اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریک انصاف  کی پیپلز پارٹی  اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ منگل کو فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا کہ پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض تین سالوں کی فنڈز کی سکروٹنی کی جارہی ہے۔