ایک نیوز نیوز: پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کا نجی ٹی وی چینل بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پیمرا اتھارٹی کا 174 واں اجلاس چیئر مین محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت پیمرا ہیڈکوارٹرز کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اتھارٹی کو بتایا گیا کہ میسلز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری شدہ لائسنز اتھارٹی نے 2017 میں ہونے والے 131 ویں اجلاس میں منسوخ کردیئے تھے۔
لائسنسز کی منسوخی وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس نہ کرنے کی وجہ سے کی گئی۔
اس ضمن میں اتھارٹی کا حکمنامہ کمپنی ہذا کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا رہا اور بول چینل نے اپنی نشریات جاری رکھیں۔
تاہم سندھ ہائیکورٹ نے زیر التوا کیس 2021 میں نمٹا دیا۔
یاد رہے کہ بول انٹرٹیمنٹ کے لائسنس کی 15 سالہ مدت 2021 میں ختم ہوگئی تھی اور کمپنی نے تجدید لائسنس کیلئے بھی کوئی درخواست نہ دی ہے۔