کانگرس نے’’ بھارت جوڑو یاترا ‘‘ترانہ ریلیز کردیا

bharat jodo yatra anthem
کیپشن: bharat jodo yatra anthem
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: کانگریس نے 'بھارت جوڑو یاترا' سے پہلے  ترانہ ریلیز کردیا۔ ابھی یہ ہندی میں لانچ کیا گیا ہے اور جلد ہی دوسری زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا اور اس گانے کی مرکزی لائن ’ایک تیرا قدم، ایک میرا قدم، مل جائے جڑ جائے اپنا وطن‘ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوگی اور 12 ریاستوں سے ہوتی ہوئی جموں و کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔ یاترا کا مقصد سماج سے نفرت کو ختم کرنا اور عوام کے مسائل پر بات کرنا ہے۔ 3500 کلومیٹر پر مشتمل اس یاترا کا سفر تقریباً 150 دن تک جاری رہے گا۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بتایا کہ 7 ستمبر کو راہل گاندھی یاترا سے پہلے صبح 7 بجے سری پیرمبدور میں راجیو گاندھی میموریل جائیں گے۔ اس کے بعد کنیا کماری کے گاندھی منڈپم میں ایک تمام مذاہب کا دعائیہ اجلاس ہوگا جہاں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن راہل گاندھی کو ترنگا سونپیں گے اور سبھی لیڈر گاندھی منڈپم سے کچھ فاصلے پر جلسہ گاہ تک پیدل چلیں گ

 ان کا کہنا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ جب راہل جی کسانوں، ماہی گیروں اور دوسرے لوگوں سے بات کریں گے تو یہ لائیو ہو گا۔