مہیش بھٹ مسلمان ہو گئے، نام تبدیل کر لیا، کنگنا کا دعوی

Sep 05, 2022 | 16:17 PM

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ معروف ڈائریکٹرمہیش بھٹ نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں اور الزام عائد کیا کہ مہیش بھٹ کا نام اسلم ہے ناکہ مہیش۔ کنگنا نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی مہیش بھٹ کیوں اپنے خوبصورت نام کو چھپا رہے ہیں؟ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ کو اپنا اصل نام استعمال کرنا چاہیئے اور مذہب نہیں چھپانا چاہیئے کیوں کہ وہ اپنا مذہب تبدیل کر چکے ہیں

کنگنا نے کہا مہیش جی اپنا مذہب اور اصلی نام لوگوں سے چھپاتے ہیں اور شاعری کے ذریعے لوگوں کو تشدد کی طرف مائل کرتے ہیں۔

کنگنا نے مہیش بھٹ کی ایک ویڈیو کا کلپ شئیر کیا اور لکھا کہ مہیش بھٹ نے اپنا نام اور مذہب سونی راز دان سے شادی کے لیے تبدیل کیا ہے، ٓاسلم خوبصورت نام ہے، انہیں چھپانا نہیں چاہیے۔

کنگنا رناوت نے 2020 میں اس وقت مہیش بھٹ پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، جب مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی فلم میں کنگنا کو کردار دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اداکارہ کنگنا نے مہیش بھٹ کی ہی فلم ' گینگسٹر' سے 2006 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

مزیدخبریں