عمران خان کے بیان پر پاک آرمی میں شدید غم و غصہ

Sep 05, 2022 | 16:16 PM

muhammad zeeshan
عمران خان کے بیان پر پاک آرمی میں شدید غم و غصہ
عمران خان کے بیان پر پاک آرمی میں شدید غم و غصہ

ایک نیوز نیوز: آئی ایس پی آر  کی جانب سے عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج سے متعلق بیان پر ردعمل آگیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  پاک فوج قوم کی سکیورٹی کیلئے ہر روز جانیں قربان کرتی ہے۔سینئر قیادت پر ہتک آمیز ، انتہائی غیر ضروری بیان پر پاک آرمی میں شدید غم و غصہ ہے۔

آئین میں آرمی چیف کی تعیناتی کا واضح طریقہ کار موجود ہے۔ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایسے وقت میں فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی عسکری  خدمات شاندار اور بے داغ ہے۔ پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی اہلیت اور حب الوطنی دہائیوں پر محیط ہے۔ 

مزیدخبریں