سوشل میڈیا پر پرینک کرنے والوں کو لاکھوں کا جرمانہ ، 5 سال قید

پرینک کی سزا 5 برس قید اور30 لاکھ رالا جرمانہ
کیپشن: پرینک کی سزا 5 برس قید اور30 لاکھ رالا جرمانہ
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب حکومت نے سوشل میڈیا پر پرینک کرنے والوں کیلئے  5 برس قید اور30 لاکھ  ریال جرمانہ کی سزا کا اعلان کیا ہے۔ 

 سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔

عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ مذہبی اقدار، سماجی آداب یا قومی نظام کو نقصان پہنچانے یا پھر نجی زندگی کی پامالی سے متعلق کوئی چیز بنانا یا بھیجنا یا اسے محفوظ کرنا قانون کے خلاف ہے۔ انٹرنیٹ پے اس قسم کی چیزوں کو محفوظ نہ کیا جائے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔ 

بلک پراسیکیوشن کا مزید کہنا ہے کہ جو شخص بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث پایا جائے گا اسے 5 برس کی قید اور 30 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی یا کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی کام یا سرگرمی سے گریز کیا جائے۔  جس سے کسی کی عزت نفس میں کمی ہو۔ سمارٹ فون کو صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جن کیلیے اسے بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے یا آنے والوں کی تصاویر ویڈیو بنانا ، تشہیر کرنا یا کسی کو موبائل کے ذریعے نقصان پہنچانا قابل سزا ہے۔ سماجی آداب سے ہٹ کر کوئی سرگرمی یا ٹیکنالوجی استعمال کرکے اس قسم کی چیزیں پھیلانا بھی قابل سزا ہے۔ 

جو شخص موبائل کیمرے کے ذریعے کسی کی نجی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا یا کسی کی تشہیر کرے گا تو اس شخص کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔