نیوٹاون ایبی: برطانیہ میں نوزائیدہ بچے کا عجیب نام۔ برطانوی شہری حیران ، برصغیر کی عوام پریشان ہو گئی ۔
آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ لوگوں نے اپنے بچوں کے نام کسی مشہور جگہ یا شخص کے نام پر رکھا ہوگا، لیکن یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ کسی نے اپنے بچے کا نام اپنی پسندیدہ کھانے کے نام پر رکھا ہے۔ برطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام ’’ پکوڑے ‘‘ کے نام پر رکھا ہے۔
برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام پکوڑا رکھا ہے۔ آئرلینڈ میں نیوٹاون ایبی شہر میں ایک مشہور ریستوراں ہے۔ جس کا نام کیپٹن ٹیبل ہے۔ ریستوراں نے سوشل میڈیا پر کئے گئے ایک پوسٹ میں یہ جانکاری شیئر کی ہے کہ ان کے ریستوراں میں اکثر آنے والے ایک جوڑے نے ان کی ایک ڈش کے نام پر اپنے بچے کا نام رکھا ہے۔ اتنا ہی نہیں ریستوراں نے بچے کے ساتھ اپنے یہاں کے ایک بل کی فوٹو بھی شیئر کی ہے، جس میں کئی طرح کے پکوڑوں کو بل کیا گیا ہے۔
خبر شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب آگیا۔
ایک صارف نے اپنے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ میرے دو بچے ہیں چکن اور ٹکّہ۔
صارف نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ میرا بچہ ہے، اس کا نام چکن بال ہے۔