ایک نیوز نیوز:اینٹی کرپشن نےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف جاری انکوائری بند کر دی اور کہا شیخ رشید پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے جواب عدالت میں جمع کرایا ، جس میں بتایا گیا کہ شیخ رشید پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس لئے جاری انکوائری بند کر دی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن کے جواب کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ شیخ رشید نے اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی ۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔