ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کاسیلاب پرسیاست کرنا قابل مذمت ہے۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، پی ڈی ایم رہنما بے حس ہیں اور انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پروا نہیں ہے۔
پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بے حس ہیں اور انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں۔#FloodRelief #FloodsInPakistan2022
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 5, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ہر ممکن ضروری اقدامات اٹھائے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کے دل میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لیے کوئی درد نہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا۔
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے۔پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں اوران عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کے دل میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لئے کوئی درد نہیں۔ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا۔#Floods
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 5, 2022
واضح رہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں نے چوہدری پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، پرویز الہٰی کی حکومت گرانے کیلئے آصف زرداری بھی پس پردہ متحرک ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس حوالے سے لندن میں اعتماد میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی حکومت گرانے کیلئے آصف زرداری بھی پس پردہ متحرک ہیں جبکہ چوہدری شجاعت حسین بھی موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے پی ڈی ایم سے متفق ہوگئے ہیں۔