شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

Sep 05, 2022 | 11:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ کونوٹس جاری کردئیے۔

درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے شہبازگل کو گرفتار کیا۔ پمز کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے  17 اگست کو شہباز گل کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران افواج کیلئے ایسا بیان دیکر کیا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں؟ چیف جسٹس

شہباز گل کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل پر تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

مزیدخبریں