ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جج صاحبان کا ہر موضوع پر تبصرہ دینا نامناسب ہے۔
سابق وفاقی وزیر، فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈان اور میمو گیٹ کے تناظر میں سیکیورٹی رسک کہا، اُن کی جائیدادیں، بچے تمام تر مفادات ملک سے باہر ہیں لہٰذا اس بیان کو فوج یا فوج کی قیادت سے جوڑنا درست نہیں۔
عمران خان نے کہا نواز شریف اور زرداری سیکیورٹی رسک ہیں کیونکہ ان کی جائیدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہیں اور تمام تر Interests ملک سے باہر ہیں ان کا بیان فوج یا فوج کی قیادت کے خلاف ہر گز نہیں ہے https://t.co/beSba5dtRb
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 5, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہر جرنیل اور پاکستانی شہری محب وطن ہے، عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران افواج کیلئے ایسا بیان دیکر کیا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں؟ چیف جسٹس
عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈان لیکن اور میمو گیٹ کے تناظر میں سیکیورٹی رسک کہا ہے ان کی جائیدادیں ، بچے تمام تر مفادات ملک سے باہر ہیں لہذا اس بیان کو فوج یا فوج کی قیادت سے جوڑنا درست نہیں https://t.co/JF58zsw1px
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 5, 2022