جیت یا ہار، صرف اللہ ہوتا ہے، رضوان نے دل جیت لئے

کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔
کیپشن: کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی ٹوئٹ وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر کے ہمراہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ  کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔

 رضوان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں رضوان کو مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر مختلف مراحل میں قومی ٹیم کی خوشی کی اظہار کی ہیں۔

محمد رضوان نے تصویر میں لکھا کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے جیت ہو یا ہار ہو ہم نے اس گیم کو انجوائے کرنا ہے اور آخری بال تک لڑنا ہے۔

محمد رضوان نے مزید لکھا کہ اگر اللہ ہمیں فتح عطا کر دے تو کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔ قومی ٹیم کو شاندار مقابلے میں فتح پر مبارکباد بھی دیتے ہوئے محمد رضوان نے لکھا کہ انڈیا نے بھی اچھا کھیلا۔

واضع رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو گزشتہ روز دلچسپ مقابلے کے بعد آ 5 وکٹوں سے شکست دے کر ہار کا حساب برابر کردیا تھا۔