باپ باپ ہی ہوتا ہے،مشعال ملک کا پاکستان کی جیت پر بیان

مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
کیپشن: مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر بھارت کی حراست میں موجود کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر پاکستان میں جشن منایا گیا وہیں مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تھا۔

پاکستان کی جیت ہر بھارت کی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سماجی رابطہ ویب سائٹ سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

مشعال ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت کے میچ کے رزلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باپ باپ ہوتا ہے‘۔ جس میں انہوں نے پاکستان زندہ باد، محمد رضوان، بابر اعظم کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔