کراچی میں پانی کے ٹینک سے دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد

Sep 05, 2022 | 09:47 AM

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی سے دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں پانی کے ٹینک سےملی ہیں،پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشیں پانی کے ٹینک کے اندر سے نکالی گئی ہیں، دونوں بہنیں ہیں، ایک کی عمر 20 اور دوسری کی 22 سال ہے، شناخت ثمینہ اور امینہ کے نام سے ہوئی۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور گھر والوں کا بیان لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے خودکشی کی ہے تاہم ابھی تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سعید آباد کے علاقے سجن گوٹھ میں پانی کے زیر زمین ٹینک سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا تھا۔

ایس ایچ او شاکر حسین نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 55 سالہ چنگائی بی بی زوجہ مردان اور بیٹے کی شناخت 25 سالہ ہمت علی کے نام سے ہوئی، انہوں نے بتایا کہ متوفیہ کا شوہر کافی عرصے قبل انتقال کرچکا ہے، خاتون کے 4 بیٹے ہیں، 2 بیٹے ملازمت کرتے ہیں، 1 بیٹا ذہنی معذور ہے اور 1 بیٹا ہمت علی جس کی لاش ماں کے ساتھ ٹینک میں ملی۔متوفیہ کے 2 بیٹے جب ملازمت سے شام کو گھر واپس آئے تو انہوں نے ماں اور بھائی کی لاش دیکھ کر اہل محلہ کو بتایا،علاقہ مکینوں کی اطلا ع پر ہی پولیس جائے وقو عہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تھی۔

مزیدخبریں