ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی حیز مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے پاکستان نے محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی فتح، ن لیگ کی مزید 2 وکٹیں گرگئیں
میچ کے انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی باؤلر ارش دیپ سنگھ تنقید کی زد میں آگئے ۔ جس کے بعد مداحوں کی پچھلے سال ورلڈ کپ سمی فائنل کی یادیں تازہ ہو گئیں۔
Man of the match performance.
— Abad ur Rehman (@apkaabad7) September 4, 2022
Arshdeep singh. Thankyou sir#copied#INDvsPAK2022 #arshdeepsingh pic.twitter.com/hxHhEtG7Z0
Hassan Ali to Arshdeep singh
— Ahmed Waqar (@ahmedwaqarrr) September 4, 2022
????????????????
#INDvsPAK2022 #INDvsPAK#arshdeepsingh pic.twitter.com/ROPtLo8NmX
حسن علی نے ورلڈ کپ 2021 میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گئے سمی فائنل میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا تھا جس کے بعد ویڈ نے پاکستانی باؤلرز پر چھکوں کی بارش کردی اور آسٹریلیا کو میچ جتوا دیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان انڈیا کے میچ میں کے اٹھارویں اوور میں پاکستان کوجیت کیلئے 16 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے اور آصف علی اور خوشدل شاہ کریز پر موجود تھے۔
#arshdeepsingh Congratulations both teams. What a match. ???? pic.twitter.com/s46mpxNw1R
— Muhamamd (@Mchhattal) September 4, 2022
18 ویں اوور کی تیسری گیند پر آصف علی نے شاٹ ماری جس پر گیند ہوا میں گئی اور بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ ، کیچ کی آوازیں لگائی گئیں لیکن ارش دیپ سنگھ نے آصف علی کا آسان کیچ چھوڑ دیا جس کے بعد آصف علی نے اوور میں 19 رنز بنا کر میچ پاکستان کے حق میں کردیا۔
After every loss they look at someone from minority to put blames. Sometimes a Muslim is labelled a ‘traitor Pakistani’ & sometimes a sikh is labelled ‘khalistani’
— Aasif Mujtaba (@MujtabaAasif) September 4, 2022
This is shameful & disgusting.
PS: #arshdeepsingh , you are our hero. Keep up the fight. pic.twitter.com/26uvahNofc