ایک نیوز نیوز: کینیڈا کے صوبے سسکا چُون میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنا یا گیا، حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے، ملزمان کی شناخت ڈیمئن سنڈرسن اورمایلس سنڈرسن کے ناموں سے کی گئی ہے تاہم دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کی جانب سے شہریوں کو خطرناک ملزمان سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور بلا ضرورت اپنے گھروں یا محفوظ مقامات سے باہرنہ نکلیں اور لمبا سفر کرنے سے گریز کریں۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ امکان ہے کہ ملزمان کالی نیشان رؤگ میں سوار ہیں، جنہیں بھی ایسی کوئی گاڑی یا ملزمان نظر آئیں تو ان سے دور رہیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
ایک پریس کانفرنس میں رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کی سربراہ کا کہنا تھا کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ آور ہوسکتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں ہے اسی لیے صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔