آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا،وزیر اعلیٰ کے پی لیڈ کر رہے تھے،محسن نقوی 

Oct 05, 2024 | 22:46 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے کہا آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، جسے وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور لیڈ کر رہے تھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناتھا آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا،وزیر اعلیٰ کے پی لیڈ کر رہے تھے، احتجاج کرنے والے564افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد میں11خیبرپختونخوا اہلکار شامل ہیں، 120افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، یہ باقاعدہ تربیت یافتہ مسلح جتھے تھے جو شرپسندی چاہتے تھے، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ 

انہوں نے کہا جن کو لاشیں چاہئیں تھیں ان کے ارمان پورے نہیں ہوسکے،اسلام آباد کے شہری اذیت کا شکار تھے ان سے معذرت خواہاں ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی،ہم نہیں چاہتے تھے کہ کوئی جانی نقصان ہو،ان کی بالکل کوشش تھی کہ جانی نقصان ہو،ان کی ڈی چوک پر دھرنا دینے کی کوشش تھی،ان کی کوشش تھی17اکتوبر تک ڈی چوک میں رہیں، ان کی کوشش تھی ایس سی او کانفرنس خراب ہو۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت جو بھی ملوث ہے ان کیخلاف کارروائی ہوگی، اسلام آباد پولیس پر برا ہ راست فائرنگ کی گئی،ہم بات چیت کے حق میں تھے،یہ تشدد کریں،جتھوں کے ساتھ حملہ کریں اور ہم ان سے بات کریں؟ ۔ 

صحافی  نے وزیر داخلہ سے سوال  کیا علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ جس پر محسن نقوی نے کہا آپ بتا دیں ۔  

مزیدخبریں