ایک نیوز: ذرائع کا کہنا ہے رینجرز کی طرف سے کے پی کے ہاؤس کے حصار کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سکیورٹی فورسز اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں 4/5 اکتوبر کی رات سے سیکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات ہیں، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل مستعدی کے ساتھ متعلقہ علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند عناصر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے سکیورٹی فورسز سے متعلق جھوٹی افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں۔