پی ٹی آئی کا احتجاج  کیلئے  وقت کا چناؤ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے، اسحاق ڈار 

پی ٹی آئی کا احتجاج  کیلئے  وقت کا چناؤ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے، اسحاق ڈار 
کیپشن: The timing of PTI's protest is unfortunate and condemnable, Ishaq Dar

ایک نیوز: نائب وزیراعظم  اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج  کیلئے  وقت کا چناؤ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے ۔  

تفصیلات کے مطابق  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا  پی ٹی آئی کا یہ اقدام پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں ایس سی او اجلاس ہونا ہے، احتجاج کےلیے اس وقت کے چناؤکا مقصد ملک ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے،اس کا مقصد ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے ۔ 

انہوں نے کہا ایک ملک کے وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت سیاسی مفادات کےلیے ملکی ساکھ نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جب دنیا دیکھ رہی ہو تو ہمیں اتحاد اور ذمہ داری کا  مظاہرہ کرنا  چاہئے ،یہ وقت پاکستان کےلیے عزم، استحکام اور قیادت کرنے کا وقت ہے، ہمیں چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات سے بالا تر ہونا ہو گا ۔