علی امین  گنڈا پور کو گرفتار یا حراست میں نہیں لیاگیا، ذرائع

علی امین  گنڈا پور کو گرفتار یا حراست میں نہیں لیاگیا، ذرائع
کیپشن: Ali Amin Gandapur was not arrested or detained, sources said

ویب ڈیسک:وزارت داخلہ کے ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتارکیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سےگولی چلانے کی خبریں بالکل بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، پولیس کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہ پشاور سے لے کر اسلام آباد تک کہیں بھی کسی قسم کی کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں، سرکاری ذرائع نے  علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔