پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، مریم نواز 

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، مریم نواز 
کیپشن: PTI is not and cannot be a political party, Maryam Nawaz

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتی رہی ہوں پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے، میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے، ریاست کو پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک کرنا  چاہئے جس کی وہ مستحق ہے۔