ایک نیوز:سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ علی امین گنڈاپور کی گرفتار ی کی خبر غلط ہے،علی امین گنڈا پور کو کسی رینجرز یاایف سی نے گرفتار نہیں کیا۔
علی امین گنڈاپور کواسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں گرفتارکیا گیا ہے،غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کےپی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپورکا کہنا تھاکہ رینجرزعلی امین کی گرفتاری کیلئے کےپی ہاؤس گئی ہے، کے پی ہاؤس میں پکڑ دھکڑ جاری ہے اوربھائی علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے:سرکاری ذرائع
Oct 05, 2024 | 16:21 PM