ایک نیوز: بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جے شنکر کے حوالے سے جعلی حکومت بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے، میڈیا میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کررہا ہے، جعلی حکومت ایک ہفتے سے شنگھائی تعاون اجلاس کو پی ٹی آئی احتجاج سے جوڑ رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے جے شنکر کو خود دعوت دی ہے،جعلی حکومت جے شنکر کی شرکت کے لئے کل سے منتیں تر لے کررہے ہیں، نجی ٹی وی اینکر نے جے شنکر آنے کی بات کی جسکے جواب میں بتایا کہ انکو شرکت کی دعوت دیتا ہوں تاکہ وہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج دیکھ لیں،دوسری طرف جعلی حکومت کے کنٹینرستان اور احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بڑا جمہوری ملک کا دعویدار ہے انکو دکھانا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے،میڈیا میرا آدھا بیان پیش کررہا ہے جو صحافتی اصولوں کی مکمل خلاف ورزی ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ میرا پورا ویڈیو چلائیں، پورا ویڈیو دیکھنے کے بعد مخالفین کے منہ بند ہوجائینگے، بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانا شریف خاندان کا وطیرہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بھی منافقت کی انتہا کررہی ہے،ایک طرف جے شنکر کے آنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ،دوسری طرف میرے مثبت بیان کو منفی کرکے پیش کیا جا رہا ہے،ایس سی او سمٹ میں آنے والے تمام معززین کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، بھارت کے حوالے سے عمران خان اور تحریک انصاف کی پالیسی ہمیشہ واضح ہے۔
جے شنکر کے حوالے سے حکومتی بیان پربیرسٹر سیف کا ردعمل
Oct 05, 2024 | 15:54 PM