سونے کی قیمت میں کمی 

Oct 05, 2024 | 15:13 PM

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
 سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں