گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کو سٹیج پر بلا لیا

گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کو سٹیج پر بلا لیا
کیپشن: Singer and actor Diljit Dosanjh invited Hania Aamir on stage in his live concert

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سٹیج پر بلا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دلجیت دوسانجھ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں،کنسرٹس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دلجیت کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی دیکھا گیا ہے۔
اس کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بطورِ مداح شرکت کی تھی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوتا ہے تو وہ اداکارہ کو سٹیج پر بلا لیتے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر کو کہتے ہیں کہ آپ سپرسٹار ہیں، آپ سٹیج پر آجائیں، ہانیہ عامر مداحوں کی بھرپور تالیوں میں سٹیج پر جاتی ہیں تو گلوکار اُن کے لیے گلوکاری کرتے ہیں اور پھر اداکارہ بھی دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔