شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6خوارج ہلاک،لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید

شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6خوارج ہلاک،لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید
کیپشن: North Waziristan: Security forces operation, 6 Khawarij killed, 6 soldiers including lieutenant colonel martyred

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 6خوارج اپنے ہی دستوں کی موثر مصروفیت کی وجہ سے جہنم واصل ہوئےجبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت نے(عمر: 43 سال، رہائشی: ضلع فیصل آباد)اپنے پانچ جوانوں سمیت شہادت کو گلے لگا لیا۔ 
پانچ بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔    
43سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہے ، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے،30سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی۔
 30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ، لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا، لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی، 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے ، لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔
  لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی، 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے ، لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔
  لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی، 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے، سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔