اساتذہ کو سلام ، اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہیں:مریم نواز

Oct 05, 2024 | 11:27 AM

ایک نیوز:اساتذہ کرام کو سلام یومِ اساتذہ کے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نےاساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 مریم نوازکا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں،علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے، استاد چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتا ہے۔
مریم کا مزید کہنا تھا کہ استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سےنئی جہت عطا کرتا ہے،محنت اور لگن سے پڑ ھا نے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں،اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن سکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی ،اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور انکی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں،اساتذہ کی کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں، ہر دن آپ کے نام ہے۔    

مزیدخبریں