ایک نیوز: کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 83 ہزار 605 پوائنٹس تک پہنچا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 2239 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوئی۔